ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے پنامہ کے یومِِِ آزادی پر مبارکباد پیش کی

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے پنامہ کے یومِِِ آزادی پر مبارکباد پیش کی

Wed, 02 Nov 2016 18:32:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے پنامہ کے یوم آزادی کے موقع پر وہاں کے صدر جوآن کالریس وریلا روڈرگس کو نیک خواہشات پیش کیں۔پناما جمہوریہ کے صدر جوآن کالریس وریلا روڈرگس کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں صدر پرنب مکھرجی نے کہا، ’حکومت ہند اور یہاں کی عوام اور اپنی جانب سے آپ کے یوم آزادی کے موقع پر پنامہ کی عوام اور آپ کومبارکباداورنیک خواہشات دیتے ہوئے مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں متنوع کاروباری، کثیر جہتی قریبی تعلقات اور ہندوستان -ایس آئی سی اے مذاکرات کے ذریعے ہندوستان اور پانامہ کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔پرنب مکھرجی نے پنامہ کے صدر کی بہتر صحت اور وہاں کی دوستانہ عوام کی مسلسل ترقی اورخوشحالی کی دعاء کی۔


Share: